ذی شرف

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بزرگی والا، عزت والا۔  پیمبر کی اولاد میں کا خلف علی کا جسے ناؤں تھا ذی شرف      ( ١٦٥٧ء، گلشنِ عشق، ٤٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے دخیل کلمہ 'ذی' کے ساتھ عربی ہی مشتق اسم 'شرف' کو ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔